Wednesday, 24 February 2016

فیس بک استعمال کرنے کے چیدہ چیدہ نکات



فیس بک استعمال کرنے کے چیدہ چیدہ نکات جوکہ آپکے لئے اہم بھی ہوسکتے ہیں اور آپکا فیس بک پر گزاراہوا وقت ضائع بھی نہیں ہوگا-
1 سب سے پہلے تو فیسبک کی سیٹنگ میں جاکر اپنی پوسٹ پریفرنسز کو سیٹ کریں کہ آپ اپنے ہوم یعنی نیوز فیڈ میں کس قسم کی پوسٹس دیکھنا چاہتے ہیں ۔۔۔ وہاں اسلامک اور ادبی پوسٹس کا حوالہ دیں ۔۔۔ اس سٹینگ کو کرنے کے بعد آپکو صرف اسلامک اور ادبی پوسٹ پڑھنے کو ملیں گی ۔باقی غیر ضروری پوسٹس آپکے نیوز فیڈ میں نہیں دکھائی جائیں گی
2
فرینڈ ریکوسٹ ایکسپٹ کرنے سے پہلے ایک بار اکاؤنٹ کا جائزہ لیں خواہ وہ لڑکی ہو یا لڑکا ۔۔۔ اس سے آپکو اندازہ ہوجائے گا کہ اسکی وال پر اسلامی و ادبی مواد موجود ہے یا نہیں
3-ایسے کسی انسان کو ایڈ نا کریں نا ہی کسی پیج کو لائیک کریں اور نا ہی کسی گروپ میں ایڈ ہوں جہاں گستاخ رسول دشمنان اسلام اپنا ڈیرہ جمائے بیٹھے ہوں
4
- نماز کے اوقات میں فیسبک کا استعمال روک دیں بلکہ جیسے ہی اذان شروع ہو جائے فیس بک بند کرکے نمازکی تیاری کریں تاکہ آپ اپنا فرض وقت پر ادا کر سکیں۔۔ ایسے استعمال کا نقصان ہی ہے جو آپ ایک فرض کو چھوڑ دیں
5- مخالف جنس سے آنے والے انبکس کا جواب نا دیں جس میں غیر ضروری مسجز ہوں جس سے آپکو بےحیائی کا خدشہ ہو۔۔اگر آپکو ذرا سا بھی شک ہو اسی وقت بلاک کی آپشن استعمال فرمائیں
6-کسی سے گفتگو کے دوران خواہ وہ کمنٹس میں ہو انبکس میں ہو یا کسی گروپ وال پر ۔۔ آپکو فتنہ کا اندیشہ ہو کہ اب بات بحث مباحثہ سے نکل کر گالم گلوچ کی طرف جا رہی تو اس جگہ کو چھوڑ دیں وہاں مزید گفتگو جاری نا رکھیں
7- ہرہر بات کہنے سے پہلے ہر ہر بات لکھنے سےپہلے آپ خود کو مطمئن کریں کہ جو بات آپ لکھ رہے ہیں وہ درست ہے کہ نہیں ۔۔۔ نہیں تو خاموشی سے اپنے علم کو بڑھائیں سیکھنے والی بات سے سیکھیں نا ماننے والی بات کو خاموشی سے رد کر دیں
8- کسی کی پیج یا پوسٹ کو لائیک کرنے سے پہلے اسکا ایک بار مکمل جائزہ لیں کیونکہ محشر کے روز ہر چیز کا حساب ہونا ہے
9- فیس بک کو ایک درسگاہ کی طرح لیں اس پلیٹ فارمسے سیکھیں اور دوسروں کو سکھائیں لیکن فتنہ سے خود بھی دور رہیں اور دوسروں کو بھی رکھیں
10- آپکا وقت بھی اللہ کی امانت ہے جسے صرف نیکی کے کاموں میں صرف کریں اور فیس بک کو ہر گھر کا ہر شخص تقریبا استعمال کرتا ہے اس لئے اسکا استعمال مثبت رکھیں تاکہ آپکو اس پر گزارے ہوئے وقت سے فائدہ ہو اور آپکی زندگی پر مثبت اثر ہو.

No comments:

Post a Comment