Saturday, 11 October 2014

Online Quran Teaching



میں قرآن ہوں                                                              
  
                                                           
میں اللہ کا پاک کلام ہوں۔
میں محمدﷺ کے سینے اطہر پے نازل ہوا۔
میں لاریب کلام ہوں۔
میں بلندی سے اترا ہوں۔
میں مسلمانوں کے سینوں کو منور کرنے والا ہوں۔
میں انہیں پستیوں سے نکال کر بلندیوں تک پہچانے والا ہوں۔
میں خود بلند ہوں جس سینے میں جاتا ہو ں اسے بھی بلند کر دیتا ہوں۔
میں جس گھر میں پڑھا جاتا ہوں اسے بھی روشن کر دیتا ہوں۔
میں سکون دیتا ہوں میں اطمنان بخشتا ہوں میں شفا بھی ہوں۔
میں جہنم سے بچا کر جنت والا راستہ بتاتا ہوں،میں شیطان سے بچا کر رحمٰن سے جوڑ دیتا ہوں۔
میں صداقت کا درس دیتا ہوں اگر شک ہو تو صدیق اکبررضی اللہ عنہ کو دیکھ لو۔
میں عدل کا داعی ہوں اگر شک ہو تو فاروق اعظم رضی اللہ عنہ کو پڑھ لو۔
میں سخاوت کاطریقہ بتاتا ہوں اگریقین نہیں تو ذوالنوریں ،غنی رضی اللہ عنہ  سے پوچھ لو۔
میں شجاعت اور بہادر بناتا ہوں اگریقین نہیں تو شیرِخدا خیدر رضی اللہ عنہ کو دیکھ لو۔
میں اللہ سے جوڑتا ہوں میں معافی مانگنے کا طریقہ بتاتا ہوں،خوشیاں دیتا ہوں غم دور کردیتا ہوں۔
میں گناہوں کی دلدل میں پھنسے آدمی کے لئے نوید سحر ہوں میں تاریکیوں میں روشنی ہوں۔
میں رزق میں برکت دیتا ہوں، میں قبر کا ساتھی ہوں ،میں آخرت میں سفارشی بھی ہوں۔
میں ہر اس بندے کےلئے امید ہوں جو ناامید ہے،میں نا امیدی کی دوا ہوں مغفرت کی راہ بتاتا ہوں۔
میں اٹک اٹک کر پڑھنے والے کےلئے دھرا اجر ہوں، 
اے غافل  !!!!!
اے ناداں!!!!
اے بندے آ آ اور مجھے تھام لے مجھے سینے سے لگا لے میں تیرے دن رات روشن کر دوں گا میں تجھے غموں سے دور 
کر لوں گا ،میں تجھے اللہ کا محبوب بنا لوں گا،
اے غافل !!!!
تو نے اپنی اولاد کو سب کچھ سکھایا لیکن میرے لئے ٹائم نا ملا  جان لے تجھے کچھ نا ملا تو خسارے میں رہا۔
میں تیرے مرنے کے بعد تیرے ثواب کا ذریعہ مگر تو شک میں پڑا رہا ،میں تیری دنیا روشن کرنے والا  
اے غافل !!!!
مجھے تھامنے والوں مجھے پڑھنے والوں مجھے عام کرنے والوں مجھے سکھانے والوں اور مجھے پڑھانے والوں کو تو پکڑ
لیتا ان سے محبت کرتا ان کی خبر گیری کرتا ان کے لئے دعا کرتا ان کا اکرام کرتا ان کی عزت کرتا  تو یاد رکھ 
میں وہ کلام ہوں مجھے اتارنے والے رب کی قسم تیری دنیا بدل جاتی تیری آخرت سنور جاتی تیری قبر روشن 
ہو جاتی کیونکہ میں قرآن ہوں میں اللہ کا کلام ہوں۔

No comments:

Post a Comment